ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوئلہ گھوٹالہ کیس: مغربی بنگال میں ای ڈی کی  متعدد علاقوں میں چھاپہ ماری

کوئلہ گھوٹالہ کیس: مغربی بنگال میں ای ڈی کی  متعدد علاقوں میں چھاپہ ماری

Mon, 11 Jan 2021 19:34:32    S.O. News Service

کولکاتہ، 11جنوری (آئی این ایس انڈیا) ای ڈی نے پیر کو اسمبلی انتخابات سے قبل کوئلہ گھوٹالہ کیس میں بنگال کے متعدد علاقوں میں چھاپہ ماری کی۔ ای ڈی کے اہلکار ہگلی میں تاجر گنیش بگاڈیا اور سنگھ بھائیوں کے گھر پر چھاپہ ماری کی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ بگاڈیا اور نیرج سنگھ انوپ ماجھی کا قریبی ہے، جو پورے گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈہے۔ہگلی کے علاوہ ای ڈی کے اہلکار نے کولکاتہ، نارتھ 24 پرگنہ، آسنسول، درگاپور، برد وان جیسے شہروں میں بھی چھاپہ ماری کررہے ہیں۔

اس سے قبل گذشتہ سال کے آخری دن کوئلہ گھوٹالہ کیس میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں سی بی آئی نے کاروباری اور ترنمول کانگریس کے نوجوان رہنما ونے مشرا، تاجر امیت سنگھ اور نیرج سنگھ کے تین گھروں پر چھاپہ مارا تھا، تاہم چھاپے کے دوران کوئی بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔ مشرا سمیت دیگر کے نام پر نوٹس جاری کیے گئے تھے، جن سے سب کو 4 جنوری کو کولکاتہ واقع سی بی آئی کے دفتر پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

اس معاملے میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر کان کنی کوئلہ، جس کی مالیت کئی ہزار کروڑ ہے، کئی سالوں سے مغربی بنگال کے مغربی حصوں سے چلنے والے ایک ریکیٹ کے ذریعے بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہے۔ اس معاملہ میں دسمبر کے ابتدائی ہفتوں میں، سی بی آئی نے کولکاتہ کے سی اے گنیش بگاڈیا کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا۔

واضح ہو کہ ستمبر میں تحقیقات کا آغاز ہونے کے بعد سے بی جے پی یہ الزام عائد کرتی رہی ہے کہ فروخت سے حاصل ہونے والی بلیک منی کی رقم کو شیل کمپنیوں کے ذریعہ وائٹ منی میں بدلا گیااور حکمران جماعت کو دیا گیا۔ بی جے پی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ مرکزی طور پر اس رقم سے فائدہ اٹھانے والے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی ہیں۔


Share: